Time 11 اگست ، 2024
پاکستان

فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: منیر اکرم

فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: منیر اکرم
فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارجی اورداعش کےخلاف کارروائی کرے: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم/ فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان اور  دنیا کے لیےخطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارجی اور داعش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو سمجھناہوگا کہ دہشت گردی پر قابوپائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پرکارروائی کی جائے۔

عبوری افغان حکومت سے متعلق منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :