Time 11 اگست ، 2024
جرائم

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں چک 34 ج ب کی رہائشی فیملی جا رہی تھی کہ د ن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پہلے شوہر سے نقدی اور موبائل فون چھینا جس کے بعد ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تھانہ ساندل بار میں دو نامعلوم ملزموں کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کےتحت مقدمہ کر لیا۔ پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔  

مزید خبریں :