Time 11 اگست ، 2024
جرائم

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے

فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے اور ڈاکوؤں نےفوڈ ڈیلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے۔ 

پولیس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری بوائے حسنین رضا آرڈر ڈیلیور کرنے کیلئے سہیل آباد میں پہنچا تو اس کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔

ڈاکوؤں نے 12 ہزار روپے نقدی کے ساتھ12 برگر بھی لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :