11 اگست ، 2024
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر دی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہری جاں بحق اور دو شہری زخمی ہوگئے۔
ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی آپریشن میں دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے جبکہ دیگر 4 زخمی ہوئے۔
مقبوضہ وادی کے اضلاع اسلام آباد اور کشتواڑ میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔