Time 11 اگست ، 2024
کھیل

ارشد ندیم کی رائیونڈ میں امیرتبلیغی جماعت سے ملاقات، اپنے لیے دعا بھی کرائی

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم میاں چنوں میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

گزشتہ رات لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر قوم نے والہانہ استقبال کیا اور اب وہ اپنے گاؤں میاں چنوں پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔  

اس سے قبل ارشد ندیم نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں امیرتبلیغی جماعت نذرالرحمان سے بھی ملاقات کی۔

ارشد ندیم علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ تبلیغی مرکز پہنچے تھے۔ ارشد ندیم نےمولانا نذر الرحمان سے مصافحہ کیا، اپنے حق میں دعا بھی کرائی۔

مزید خبریں :