Time 11 اگست ، 2024
دنیا

’نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں آپ کو معاف کروں گی‘: غزہ کی بچی کا دنیا کو پیغام

غزہ کے جنگ زدہ علاقے سے ایک فلسطینی بچی نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ’میں نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں آپ کو معاف کروں گی‘۔

گزشتہ روز غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کے شہید ہونے کے بعد سامنے آنے والی اس ویڈیو میں بچی کہتی ہے ہم اب تھک چکے ہیں، تمام بچے اور جوان اب تھک چکے ہیں، بس بہت ہوگیا۔

فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بچی عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کیا عرب ممالک ہمیں دیکھ رہے ہیں؟ کیا ہماری مشکلات دیکھ کر انہیں تسکین ملتی ہے؟

بچی نے کہا کہ یہاں روز ملبے تلے بچے مارے جاتے ہیں، ان کے ہاتھ پیر  کٹ جاتے ہیں، ان کے سر کچلے جاتے ہیں۔

بچی نے عرب ممالک اور دنیا بھر کے لوگوں سے سوال پوچھا کہ آپ کس مٹی کے بنے ہیں، آپ کی رگوں میں کون سا خون دوڑتا ہے، اگر آپ کے اپنے بچے بھی ان مصائب کا شکار ہوتے تو کیا آپ چپ رہتے؟

بچی نے کہا کہ میں آپ سے بس یہی کہوں گی کہ میں نہ اس دنیا میں آپ کو معاف کروں گی اور نہ آخرت میں اور میں اپنے رب سے بھی کہوں گی کہ وہ بھی آپ کو معاف نہ کرے۔

مزید خبریں :