12 اگست ، 2024
مظفرگڑھ میں شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو کو شہریوں نے گھیر لیا مشتعل شہریوں سے خوفزدہ ہوکر ڈاکو نے خودکشی کرلی۔
مظفر گڑھ کے تھرمل روڈ پر شہری سے لوٹ مار کرکے فرار کی کوشش کے دوران پیچھا کرنے پر ڈاکو کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار کی کوشش کے دوران علاقے والوں نے ڈاکو کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد مشتعل شہریوں کے خوف سے ڈاکو نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، وہ کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی شہری کو بھی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔