Time 12 اگست ، 2024
جرائم

سکھر: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم، 7 ڈاکو ہلاک

سکھر: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم، 7 ڈاکو ہلاک
فوٹو: فائل

سکھر میں باگڑجی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤو میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے بعد سات ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں ڈاکوؤں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان زمین پر پرانا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس پر تصادم میں ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید خبریں :