Time 12 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'پاردو ایلا کوریرا'، ایوارڈ کے عجیب نام پر شاہ رخ خان بھی گڑبڑا گئے، ویڈیو وائرل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیرئیر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اداکار حال ہی میں سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور ایوارڈ حاصل کیا۔

جب شاہ رخ تقریر کرنے لگے تو انہوں نے ان ایوارڈز کا نام لینا چاہا، 'پاردو ایلا کوریرا' اتنا عجیب و غریب نام تھا کہ بالی وڈ کنگ بھی گڑبڑا گئے۔

شاہ رخ انٹرنیشنل ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل میں پڑگئے جس کے بعد انہوں نے ایوارڈز کے میزبان سے صحیح تلفظ سیکھنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں انہوں نے فیسٹیول کے ڈائریکٹر سے ایوارڈ کا نام آسان اور مختصر کرنے کی درخواست کردی۔

مزید خبریں :