Time 12 اگست ، 2024
کھیل

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ آئندہ سیزن کیلئے فاسٹ بولر حارث رؤف کی منتظر

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ آئندہ سیزن کیلئے فاسٹ بولر حارث رؤف کی منتظر
حارث نے بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے خود کو منوایا،جنرل مینیجر/ فائل فوٹو

میلبرن: جنرل مینیجر بگ بیش لیگ الیسٹر ڈوبسن نے کہا ہے کہ  جنوبی ایشیا کے کھلاڑی بگ بیش لیگ کا شاندار حصہ ہیں  اور فاسٹ بولر حارث روف اس کی سب سے بڑی مثال ہیں ہم منتظر ہیں کہ وہ اس سال بھی لیگ کا حصہ ہونگے۔ 

الیسٹر ڈوبسن نے میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ حارث نے بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے خود کو منوایا،ہم منتظر ہیں کہ وہ اس سال بھی بی بی ایل کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے کھلاڑی بگ بیش لیگ کا شاندار حصہ ہیں اور فاسٹ بولر حارث روف اس کی سب سے بڑی مثال ہیں، بی بی ایل کی کئی کلبوں میں اس خطے سے کھلاڑی شامل ہوتے رہتے ہیں، ان کھلاڑیوں کی مہارت ایسی ہوتی ہے کہ وہ مقامی فینز کی توجہ حاصل کرتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آئندہ سیزن میں بھی بڑی تعداد میں اس خطے کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے۔ 

جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کی ڈرافٹ اگلے دو ہفتوں میں ہے، بہت اچھی تعداد میں نامزدگیاں ہوں گی اور بی بی ایل کی کلب ان دنوں اپنی ٹیموں کو مضبوط کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ 

مزید خبریں :