Time 12 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک اور ایشوریا میں دوری کی وجہ کون؟ اداکارہ کی پرانے دوست کے ساتھ تصویر نے ہلچل مچادی

ابھیشیک اور ایشوریا میں دوری کی  وجہ کون؟ اداکارہ کی پرانے دوست کے ساتھ تصویر نے ہلچل مچادی
اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے/فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا  

بالی وڈ گولڈن کپل ابھیشیک بچن اور  ایشوریا رائے کے درمیان ان دنوں دوری کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم ابھیشیک شادی کی انگوٹھی دکھاکر تاحال شادی شدہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا',ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ  'دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں'۔

تاہم بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں تاحال زوروں پر ہیں، یہ سرگوشیاں اس وقت عروج پر آئیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آردھیا کے بغیر دیکھا گیا۔

دوسری جانب ایشوریا بھی  بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا۔

ابھیشیک اور ایشوریا میں دوری کی  وجہ کون؟ اداکارہ کی پرانے دوست کے ساتھ تصویر نے ہلچل مچادی
فوٹو بھارتی میڈیا

حال ہی میں بھارت کے پاپارازی کی شیئر کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، یہ تصویر  ایشوریا کے قریبی دوست زیرک مارکر کی کتاب  'پیرنٹنگ ان دی ایج آف اینزائٹی' کی رونمائی کی ہے۔

تصویر میں ایشوریا  کو اپنے قریبی دوست ڈاکٹر زیرک مارکر کے کاندھے پر ہاتھ رکھے پرجوش انداز میں تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر زیرک ماہر نفسیات ہیں جو کالج لائف سے ہی ایشوریا کے قریبی دوست ہیں،  اس سے قبل ڈاکٹر مارکر اور ان کی اہلیہ کو بھی ایشوریا، ابھیشیک اور ان کی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکثر مقامات پر  دیکھا جاچکا ہے۔

 پاپارازی کی  تصویر کے بعد  اب  افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ ایشوریا اور ابھیشک کے درمیان دوری کی وجہ ڈاکٹر زیرک مارکر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا مانناہے کہ   زیرک مارکر کا نام ایشوریا رائے بچن کے ساتھ جوڑنا ہی دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں کی وجہ بنا۔

مزید خبریں :