Time 12 اگست ، 2024
کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کی پیرالمپکس میں شرکت کے مسائل حل ہوگئے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کی پیرالمپکس میں شرکت کے مسائل حل ہوگئے
پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ(ڈی جی پی ایس بی) یاسر پیرزادہ سے ملاقات کی: فوٹو پی ایس پی

پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کی پیرالمپکس میں شرکت کے مسائل حل ہوگئے۔

پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ(ڈی جی پی ایس بی) یاسر پیرزادہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ پی ایس بی پیرا لمپکس میں حیدر علی سمیت پاکستانی دستے کو اسپانسر کرے گا۔

حیدر علی کے ساتھ 2 آفیشلز بھی پیرس میں پیرا لمپکس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حیدر علی کو درپیش فنڈنگ کے مسائل کی نشاندہی گزشتہ دنوں جیو نیوز پر کی گئی تھی۔

پیرا لمپکس 28 اگست سے  8 ستمبر2024 تک پیرس میں منعقد ہوں گے۔

مزید خبریں :