Time 12 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“ کا جیو ٹی وی پر آج سے آغاز ہوگا

ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“ کا جیو ٹی وی پر آج سے آغاز ہوگا
ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر کے قلم کی تحریر ہے اور سیریل کے خوبصورت کرداروں کو صائمہ وسیم کی ہدایات نے مزید جاذب نظر بنادیا ہے— فوٹو:فائل

 سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کی گئی نئی ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“ کا آغاز منگل 13 اگست سے ہوگا۔

ڈرامے کی دلچسپ کہانی ایک ایسی سادہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے قسمت محبت کا مان دینے والی ہے مگر سادگی میں کئی نادانیوں کے انبار اس کا رشتوں سے اعتبار مشکل میں ڈال دیں گے۔

ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر کے قلم کی تحریر ہے اور سیریل کے خوبصورت کرداروں کو صائمہ وسیم کی ہدایات نے مزید جاذب نظر بنادیا ہے۔

ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں میکال ذوالفقار، اَمرخان، کاشف محمود، علی عباس، عظمیٰ حسن، فجر خان، سیمی راحیل کے ہمراہ دیگر ساتھی فنکار شامل ہیں۔ 

صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن سے او ایس ٹی ترتیب دے کر مزید نکھار دیا ہے۔ مزاج کی سادگی اور انداز کا بھول پن جہاں زاویار کے دل کو بھائے گا وہیں محبت کا یہ رخ کئی کرداروں کے جلن کا سبب بن جائے گا۔ 

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی محبت کی نادانیوں کو ستائش اور مہربانیوں سے کیسے کرائیں گے روشناس؟ یہ سب ناظرین اس سیریل میں ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :