Time 13 اگست ، 2024
دنیا

بر طانیہ میں سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

بر طانیہ میں سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
فوٹو: فائل

بر طانیہ میں پیر کو سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس دوران کیمبرج میں درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت کئی علاقوں میں آئندہ چند روزموسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی جائزے کی بنیاد پر امریکی میڈیا میں جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپ میں پچھلے برس گرمی سے 47 ہزار اموات ہوئیں، گرمی سے اموات روکنے کیلئے رویوں اور سماجی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ سے زمین خطرناک نکتے کے قریب پہنچ رہی ہے، درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں قدرتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں، ان تبدیلیوں کو بدلنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی دشوارضرور ہوگا۔

مزید خبریں :