Time 13 اگست ، 2024
دنیا

ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل قرار دیدیا

ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل قرار دیدیا
فوٹو: فائل

امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔

خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے ان کا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔

ارب پتی کاروباری شخصیت اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کےڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران ایکس کاؤنٹر کے مطابق 1.3 ملین افراد انٹرویو سننے کیلئے موجود تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں مسائل آنا شروع ہوئے اور 45 منٹ پر ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے ایلون مسک کو لاکھوں افراد کی انٹرویو میں دلچسپی پر مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں :