Time 13 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر یا سجل علی؟ سینئر اداکار وسیم عباس کے نزدیک کون زیادہ خوبصورت؟

ہانیہ عامر یا سجل علی؟ سینئر اداکار وسیم عباس کے نزدیک کون زیادہ خوبصورت؟
وسیم عباس نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کی گئی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم  عباس نے انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کے حوالے سے گفتگو کی۔

وسیم عباس نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کی گئی۔

پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ کیا سجل علی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت ہے؟ اس پر سینئر اداکار نے ناں میں جواب دیا۔

اداکار کا یہ جواب سن کر پروگرام کے شرکا نے خوب شور مچایا اور ساتھ ہی میزبان نے مزاحیہ انداز میں اپنے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا تابش ہاشمی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت ہے اس پر اداکار نے سر ہلاتے ہوئے 'ہرگز نہیں' کہا۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار وسیم عباس نے ڈرامہ 'میرے ہم سفر' میں ہانیہ عامر کے سسر کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :