14 اگست ، 2024
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہ لیے جانے کی توقع ظاہر کردی ہے۔
نیوآرلینز میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران غزہ جنگ بندی کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات مشکل ہوتے جا رہے ہیں تاہم وہ اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اورغزہ جنگ بندی معاہدہ ایسا ماحول پیدا کرے گا کہ یہ خطہ تشدد کے چکر سے باہر نکل سکے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت مغربی ممالک اور امریکا کے ساتھ ڈائیلاگ میں مصروف ہے کہ انتقامی کارروائی کس نوعیت کی ہو۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ کچھ نہ ہو۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انٹونی بلنکن پچھلے کئی ہفتوں سے ٹیلیفونک رابطوں میں ہیں کہ ایک پیغام واضح طور پر دیا جائے کہ جنگ بندی ہونے والی ہے۔
ساتھ ہی امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا فوجی سامان بیچنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ کے بڑھتے بادلوں میں چین نے ایران کے ساتھ ایک اور شاہ راہ ریشم قائم کر رہا ہے۔