Time 14 اگست ، 2024
دنیا

قطر، حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے: امریکا

قطر، حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے: امریکا
فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حماس نے جمعرات کے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

حماس نے مزید بات چیت کے بجائے گزشتہ بات چیت میں طے کی گئی شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں جمعرات کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک طرف غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کا کہا ہے تودوسری جانب غزہ میں حملوں کا سلسلہ بھی جارے رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :