Time 14 اگست ، 2024
دنیا

مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو الگ رکھنا کسی صورت قبول نہیں، محمود عباس

مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو  الگ رکھنا کسی صورت قبول نہیں، محمود عباس
امریکا روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات سے الگ رکھنا چاہتا ہے،فلسطینی صدر، فوٹو: فائل

فلسطینی صدر  محمود عباس نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ کے حل  سے روس کو  الگ رکھنے کو  ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

دورہ روس میں  روسی خبر ایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ  روس مخلص ثالث ہے، روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ  امریکا روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات سے الگ رکھنا چاہتا ہے، روس نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو  پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ  مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو الگ  رکھنےکو  ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کا مشرق وسطیٰ کے تنازع میں بین الاقوامی قانون کے مطابق شفاف مؤقف ہے۔

مزید خبریں :