Time 15 اگست ، 2024
کھیل

رونالڈو کی شاندار پرفارمنس، اپنی ٹیم کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں پہنچا دیا

رونالڈو کی شاندار پرفارمنس، اپنی ٹیم کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں پہنچا دیا
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم النصر نے سیمی فائنل میں التعاون کلب کو 2 صفر سے شکست دی/فوٹو سوشل میڈیا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم النصر نے سیمی فائنل میں التعاون کلب کو 2 صفر سے شکست دی۔

النصر کے کھلاڑی یحییٰ نے میچ کے آغاز میں ٹیم کو برتری دلائی جبکہ رونالڈو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے جیت یقینی بنا دی۔

خیال رہے کہ سعودی سپر کپ کے فائنل میں رونالڈو کی ٹیم روایتی حریف الہلال کلب کے مد مقابل آئے گی۔

مزید خبریں :