Time 15 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

ایک نوجوان کی 12 دن تک بیدار رہ کر وہ ریکارڈ بنانے کی کوشش جس کا اب وجود ہی نہیں

ایک نوجوان کی 12 دن تک بیدار رہ کر وہ ریکارڈ بنانے کی کوشش جس کا اب وجود ہی نہیں
یہ وہ نوجوان ہے / اسکرین شاٹ

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 12 دن تک بیدار رہ کر ایک ایسا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جو اب اس ریکارڈ بک کا حصہ ہی نہیں۔

نورمی نامی 19 سالہ نوجوان کی جانب سے 1986 میں رابرٹ میکڈونلڈ کی جانب سے قائم کیا جانے والا سب سے زیادہ وقت تک بیدار رہنے کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی گئی۔

رابرٹ میکڈونلڈ 18 دن 21 گھنٹے اور 40 منٹ تک بیدار رہے تھے مگر نورمی نے 12 دن تک بیدار رہنے کی کوشش کی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ رابرٹ میکڈونلڈ 11 دن تک بغیر کسی کوشش کے بیدار رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 1997 میں اس ریکارڈ کی مانیٹرنگ روک دی تھی کیونکہ مسلسل بیدار رہنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کی معمولی کمی سے بھی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ریکارڈ کو تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود نورمی کی جانب سے اسے توڑنے کی کوشش کی گئی حالانکہ اس دوران اسے متعدد مسائل کا سامنا ہوا۔

اگست 2024 کے آغاز پر اس نے اپنے تجربے کو مختلف پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم بھی کیا مگر یوٹیوب اور دیگر نے اس پر پابندی عائد کردی۔

خود کو بیدار رکھنے کے لیے نورمی کی جانب سے ویڈیوز دیکھنے، دوستوں کے گھومنے، فاسٹ فوڈ کھانے اور دیگر طریقوں کو آزمایا گیا۔

نورمی کے مطابق اس کے دوست 12، 12 گھنٹوں کی شفٹوں میں اس کے پاس رہ کر یہ بات یقینی بناتے کہ وہ بیدار رہے۔

جب وہ 12 دن تک بیدار رہنے میں کامیاب ہوگیا تو اس نے گھر کے باہر ایک ایمبولینس کو دیکھا۔

اپنا ہدف حاصل کرنے کے بعد وہ مسلسل 38 گھنٹے تک مسلسل سوتا رہا اور 13 اگست کو بیدار ہوا۔

مزید خبریں :