Time 15 اگست ، 2024
کاروبار

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ
فوٹو: فائل

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ہر مستحق خاندان کو ماہانہ 2734 روپے کے بجائے 3650 روپے سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خاندان کیلئے ماہانہ سبسڈی میں 916 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 50 ارب وزیراعظم ریلیف پیکج جبکہ 10 ارب رمضان ریلیف پیکج پر خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی ملے گی، ان اشیا میں چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سبسڈی کا اطلاق 30 جون 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ہوگا۔

مزید خبریں :