Time 16 اگست ، 2024
دنیا

یو این فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش میں احتجاج کے دوران مظالم کی تحقیقات کریگی

یو این فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش میں احتجاج کے دوران مظالم کی تحقیقات کریگی
فوٹو: فائل

بنگلادیش میں جولائی کے احتجاج کے دوران ہونے والے مظالم کی تحقیقات اقوام متحدہ کی ٹیم کرے گی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم اگلے ہفتے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ ٹیم جولائی کے احتجاج کے دوران انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی۔

بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک سے ٹیلیفونک گفتگو میں بنگلادیش کے حالیہ تشدد کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں جولائی میں ہوئے پُرتشدد احتجاج میں 3 سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :