Geo News
Geo News

Time 16 اگست ، 2024
جرائم

کراچی: پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار کو پکڑ لیا

کراچی: پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار کو پکڑ لیا
ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ اس کے پاس سے پولیس کا جعلی کارڈ اور پستول بھی ملا ہے: پولیس/ فوٹو جیونیوز

کراچی: ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرتا تھا اور وردی میں ہی شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ اس کے پاس سے  پولیس کا جعلی کارڈ اور پستول بھی ملا ہے۔