Time 16 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

رواں سال 4 سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا

رواں سال 4 سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
رواں سال کا پہلا سپر مون 19 اگست یعنی پیر کے روز ہوگا اور آئندہ پیر کو پورا چاند معمول سے زیادہ روشن اور زمین سے قریب ہوگا/ فائل فوٹو

فلوریڈا: رواں سال میں بالترتیب 4 سپر مون دیکھے جا سکیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں لوگ سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہوسکیں گے۔

رواں سال کا پہلا سپر مون 19 اگست یعنی پیر کے روز ہوگا اور آئندہ پیر کو پورا چاند معمول سے زیادہ روشن اور زمین سے قریب ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سپرمون رات کو آسمان میں نسبتاً بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے جب کہ ستمبر میں سپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ ہوگا، اکتوبر میں تیسرا اور نومبر میں رواں سال کا چوتھا اور آخری سپر مون دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں