Time 16 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فواد خان کا نیا گانا ریلیز، نامور پاکستانی شخصیات کو خراج تحسین

فواد خان کا نیا گانا ریلیز، نامور پاکستانی شخصیات کو خراج تحسین
یہ ایک الیکٹرونک پاپ ٹریک گانا ہے جسے امریکا کے ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے/ فوٹو یوٹیوب

پاکستان کے سپر ہٹ اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا 'تارا' ریلیز ہوگیا۔

یہ ایک پاپ ٹریک گانا ہے جسے امریکا کے ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ گانا پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے ’تارا جلا‘ اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے’ڈائمنڈز‘ کا خوبصورت مکسچر ہے جس میں دنیا بھر کی  بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فواد خان کے علاوہ اس گانے میں گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یہ گانا رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا جس کی ہدایت کاری ایم ٹی جی پروڈکشن کی بانی ماہین مصطفیٰ نے کی ہے جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :