Time 16 اگست ، 2024
کھیل

راولپنڈی: پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

راولپنڈی: پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا__فوٹو: فائل

پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بارشوں کے باعث گراؤنڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا اور راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ یہ فیصلہ بھی  اب تک نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :