16 اگست ، 2024
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب 5 افرادکی لاشیں ملی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس نے بتایا کہ پانچوں افراد کو فائرنگ کرنے کے بعد قتل کر کے بجلی کے کھمبو ں سے باندھا گیا تھا، ریسکو کے عملہ نے لاشوں کو کھمبوں سے علیحدہ کیا۔
پولیس کے مطابق پانچوں افر ا د کی لاشیں شنا خت اور ضروری کارروائی کےلیے دالبندین اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔