Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

کوہاٹ سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے اعلامیے کے مطابق  ابتدائی طورپر راضگر1 سے روزانہ 17.9 ملین مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں اس کنویں کی کھدائی کا آغاز رواں سال 9جنوری کو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

مزید خبریں :