17 اگست ، 2024
گوجرانوالا میں اجازت کے بغیر موبائل فون لینے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عمر کے پاس موبائل فون نہیں تھا، وہ بڑے بھائی کا فون لےکر گھر سے باہر گیا، واپس آنے پر حبیب اللہ نے اسے ڈنڈے سے مارا، سر میں چوٹ لگنے سے عمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ملزم حبیب اللہ فرار ہوگیا ۔
مقتول کی عمر 35 اور ملزم کی عمر 40 سال ہے، دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔