پاکستان

24 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے

24 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے
فوٹو: رپورٹر

مختلف ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے، اس سلسلے میں اسکریننگ جاری ہے۔

بارڈر ہیلتھ سکیورٹی کی شفٹ انچارج ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گزشتہ 2 روز سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے پہنچے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے۔ 

یہ بھی پڑھیں

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ہیلتھ بارڈر سکیورٹی اور صوبائی طبی عملہ مسافروں کی اسکریننگ کیلئے مستعد ہے۔ مسافروں کے باڈی ٹیمپریچر کی خودکار تھرمل اسکیننگ مشین سے چیکنگ کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کے ہاتھوں اور بازوؤں پر منکی پاکس کی علامات کی مینول طریقے سے چیکنگ کی جاتی ہے۔ مشتبہ مریض کےتفصیلی معائنے کے لیے آئسولیشن روم بھی ائیرپورٹ پر فعال ہے۔

مزید خبریں :