Time 18 اگست ، 2024
دنیا

عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ، بنگلادیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روک لیا

عوام میں بے چینی پھیلنے کا  خدشہ، بنگلادیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روک لیا
فوٹو: رائٹرز/ فائل

بنگلادیشی حکومت نے عوام میں بے چینی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، توانائی و معدنی وسائل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

وزارت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر اخبارات میں منفی خبریں لگیں اور اس اضافے سے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وجہ سے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :