19 اگست ، 2024
خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کا واقعہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گاؤں ہیبت خان بروہی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے دو بچوں سمیت 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔