Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

وزارتوں کی ای آفس منتقلی: وزیراعظم نے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

وزارتوں کی ای آفس منتقلی: وزیراعظم نے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم شہباز شریف نےہدایات پر عمل درآمد کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای آفس پر منتقلی کے اپنے احکامات پر عمل نہ ہونے پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےہدایات پر عمل درآمد کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو  مینوئل فائلنگ سسٹم سے ای آفس (ای فائلنگ) پر فوری منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ای آفس پرجزوی منتقل وزارتوں اور ڈویژنز کوبھی100 فیصد تک منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ متعدد وزارتیں اور ڈویژنز ابھی بھی مینول فائلنگ سسٹم کا استعمال کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھا ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز کو 2 ہفتوں میں تمام محکموں میں ای آفس کا نفاذ یقینی بنانےکے احکامات دیے گئے ہیں جب کہ  وزیراعظم ای آفس پر منتقلی کے احکامات پرعمل درآمد کا ذاتی طور پرجائزہ لیں گے۔

 یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے27 مارچ 2024کو سرکاری دفاتر میں ای آفس کے جلد نفاذ کی ہدایت کی تھی۔ 

مزید خبریں :