Time 19 اگست ، 2024
جرائم

راولپنڈی: شادی کے دوسرے روز ہی دُلہن نقدی، زیورات اور ملبوسات لیکر فرار

راولپنڈی: شادی کے دوسرے روز ہی دُلہن نقدی، زیورات اور ملبوسات لیکر فرار
نوسر بازی کا واقعہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے نیازی ٹاؤن میں پیش آیا ہے جس کا مقدمہ بھی لٹنے والے شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا: پولیس/ فوٹو جیونیوز

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں دلہن شادی کے دوسرے دن نقدی ، زیورات اور ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نوسر بازی کا واقعہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے نیازی ٹاؤن میں پیش آیا ہے جس کا مقدمہ بھی  لٹنے والے شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

 مقدمے کے متن کے مطابق شادی کے 2 دن بعد خاتون نے اپنے والد سے ملنے کا کہا تھا، اس دوران  نوبیاہتا خاتون ایک لاکھ 20 ہزار روپے کےکپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقد، 3 تولے طلائی زیورات اور  ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔

مدعی کے مطابق جس شخص نے شادی کرائی اس کے ہمراہ نیازی ٹاؤن پہنچے  تو اس شخص نے مجھے ہوٹل پر بٹھایا اور کپڑے تبدیل کرانے کے بہانے میری بیوی کو بھی ساتھ لے گیا۔

مدعی کا بتانا ہے کہ  تھوڑی دیر بعد بیوی اور دوسرے شخص نےرابطہ نمبر بند کرلیے۔

مزید خبریں :