Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

عجیب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام  لیے  بغیر  پنجاب حکومت  پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات  سے ہم  پریشانی میں آجاتے ہیں، ان  بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟

کراچی میں تقریب کے دوران  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں، ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکر  ہے  وفاقی حکومت نےکراچی کے تینوں اسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے، بجٹ ہم دے رہے ہیں،کنٹرول وفاق کا نہیں ہوسکتا۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ  اعلان کیا  تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

نواز شریف نے اعلان کیا کہ  پنجاب حکومت نے  اگست  اور  ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائےگا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

مزید خبریں :