Time 20 اگست ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان، بارشوں سے اب تک 19 افراد جاں بحق

بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان، بارشوں سے اب تک 19 افراد جاں بحق
شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے مزید بارشیں ہو سکتی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کوئٹہ: شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 

ادھر بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد یکم جولائی سے اب تک اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر کولک ندی میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو  ریسکیو کیا۔

ادھر نوشکی اوربیلہ میں سیلابی ریلوں سے درجنوں دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا اور فصلوں کا شدید نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :