20 اگست ، 2024
ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایسر (Acer) گیجٹ انکار پوریشن ایک جدید اور قابل اعتماد عالمی سر براہ ہیں جنہوں نے پاکستانی مارکیٹ میں ایسر Acer گیجٹ e10 لیپ ٹاپس ٹیبلٹس اور آل اِن ون ڈیوائسز متعارف کرانے کیلئے ائیر لنک کمیونیکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ(Airlink) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
Airlink کو ایسر کے ساتھ بطور شراکت دار نہ صرف ڈسٹری بیوشن کے حقوق حاصل ہیں بلکہ ایسر گیجٹ کے مینوفیکچرنگ پارٹنرشنگھائی سکس یو نا ئیٹڈ انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ اسمبلنگ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے تا کہ ان پروڈکٹس کو لاہور، پاکستان میں اسمبل کیا جاسکے۔
اس موقع پر ایسر گیجٹ انکارپوریشن کے نائب صدر اسٹینلے چان نے بتایا کہ " میں ائیر لنک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری سے بہت خوش ہوں اور پاکستانی مارکیٹ میں ایسر گیجٹ کے فروغ کا منتظر ہوں"۔
ائیر لنک کمیونیکیشن کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے اس تاریخی موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ " میں ایسر Acer گیجٹ انکار پوریشن کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری اور Acer کی مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، یہ سنگ میل ' میڈ ان پاکستان ' پروڈکٹس کی پذیرائی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے اور ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے "۔
ائیر لنک کمیونکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ (Airlink) پاکستان میں اسمارٹ فونز کے سب سے بڑےمینوفیکچررز اورریٹیلرز میں سے ایک ہیں۔
عالمی برا نڈز جیسے Xiaomi Samsung Acer Tecno اور IPhone کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان اور بیرونِ ملک ٹیکنا لوجی کے تناظر کی ترقی کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے جو انڈسٹری میں ایک بنیادی سربراہ کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔