Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

بجلی معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم غلط بیانی کر رہے ہیں: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

بجلی معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم غلط بیانی کر رہے ہیں: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پر پنجاب کی وزیراعلیٰ اور وزیراعظم غلط بیانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دو ماہ کی ریلیف کو لانگ ٹرم ریلیف کہہ رہے ہيں، وہ ترقیاتی اخراجات کاٹ کر آئی پی پیز کا پیٹ بھر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت 15 ارب روپے کی لاگت سے احساس منصوبہ شروع کرے گی جس میں اپنا گھر، احساس ہنر اور احساس نوجوانان پروگرام شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احساس ہنر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دیے جائيں گے جن سے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔

مزید خبریں :