Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

بارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار

بارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار
فوٹو: فائل

بارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، سینکڑوں دیہات زیر آب  گئے، لوگ  نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں 50 سے زائد دیہات سیلاب سے متاثر ہونے کے بعد مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

نوشہرو فیروز میں پوائنٹ بکھری کے مقام پر دریائے سندھ میں سیلابی ریلا ٹکرانے کے بعد بچاؤ بند پر دو روز قبل شگاف پڑنے سے مزید 10 گاؤں اور فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ پشتوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

سکھر میں 98 فیصد علاقوں سے برساتی پانی کا نکاس مکمل کرلیا گیا، سکھر اسٹیشن، کچی آبادی گول ٹکری اور بے نظیر کالونی سے بھی پانی کے نکاسی کا عمل جاری ہے، نکاس آب کا کام آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ، کیرتھر پہاڑی کے قریب حمل جھیل اور دادو کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے زیر تعمیر گھروں کا معائنہ کیا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کا خطرہ ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے بہت زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :