Time 21 اگست ، 2024
کھیل

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کیلئے بھارت کے جے شاہ مضبوط امیدوار

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کیلئے بھارت کے جے شاہ مضبوط امیدوار
آئی سی سی چیئرمین الیکشن کیلئے موجودہ ڈائریکٹر نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کراسکتے ہیں/فوٹوفائل

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )  کے نئے چیئرمین کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکریٹری جےشاہ مضبوط امیدوار ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نومبر میں مدت ختم ہونے پر دستبردار ہوجائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین کے لیے جے شاہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی حمایت حاصل ہے۔

آئی سی سی چیئرمین الیکشن کیلئے موجودہ ڈائریکٹر نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :