Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کیا، چیئرمین کا خانہ خالی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کیا، چیئرمین کا خانہ خالی
اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کانام بطورپارٹی سربراہ شامل ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کردی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا خانہ خالی رکھا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کانام بطورپارٹی سربراہ اور محمودخان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست میں صدر آصف علی زرداری کا نام بطورصدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور اسفندیار ولی خان کا نام اب بھی صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے جب کہ 167 رجسٹرڈ جماعتوں میں پاک سر زمین پارٹی اور جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کے نام بھی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس زیر التوا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے بھی 8 فروری کے الیکشن کے بعد جماعتی انتخابات کروائے تھے جنہیں تسلیم کرلیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :