Geo News
Geo News

Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

ادارے سڑکیں ٹھیک کریں کسی اور کے ساتھ حادثہ نہ ہو: کراچی میں جاں بحق سارہ کے والد کا مطالبہ

کراچی: گلستان جوہرفلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی سارہ کے والد محمد اقبال نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے سڑکیں ٹھیک کریں تاکہ کسی اور کے ساتھ حادثہ نہ ہو۔

کراچی میں گلستان جوہرفلائی اوور پر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے جاں بحق سارہ کی المناک موت کو 24 گھنٹے گزرگئے لیکن نہ ڈمپر ڈرائیور پکڑا جاسکا اور نہ ہی مقدمہ درج ہوا۔

مرمت کے نام پرڈھائی ہفتے پہلے سڑک کھودنے والی شہری انتظامیہ بھی خاموش ہے۔

اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو میں حادثے میں جاں بحق لڑکی کے والد محمد اقبال کا کہنا تھاکہ ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا، صدمہ اتنا گہرا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے سڑکیں ٹھیک کریں تاکہ کسی اور کے ساتھ حادثہ نہ ہو۔

والد کا کہنا تھاکہ بیٹی شارع فیصل پرسافٹ ویئرہاؤس میں نوکری کرتی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملازمت کیلئے گھر سے نکلنے والی سارہ کی اسکوٹی سڑک پر عدم توازن کا شکار ہوکرگری تھی اور پیچھے سے آنے والے ڈمپرنے اسے کچل دیا تھا۔