21 اگست ، 2024
ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی سست رفتاری 2 سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ہے۔کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فورکیبل میں خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فورکیبل میں 18 جون 2024 کو فالٹ سامنے آیا، خرابی دور ہونے کی کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی جاسکتی۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق اے اے ای ون کیبل میں خرابی ایران اورقطر کی ری روٹنگ کے باعث آئی، یہ خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اے اے ای ون کیبل کی ٹریفک کو متبادل ذرائع پر منتقل کیا جارہا ہے۔