22 اگست ، 2024
اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان اور ایک مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔