21 اگست ، 2024
کراچی: سنرجی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او احمد کپاڈیا نے”انڈس شاکرین پروگرام“ شروع کرنے پر انڈس اسپتال کے بانی ڈاکٹر عبد الباری خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ایسے جدیدپلیٹ فارم کا قیام ہے جس کے ذریعے پاکستان بھر میں اعلیٰ معیار اور قابل رسائی طبی خدمات کے لیے باقاعدہ عطیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
پروگرام شروع کرنے پر احمد کپاڈیا نے ڈاکٹر عبدالباری کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
احمدکپاڈیا نے ضرورت مندوں کو صحت کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے پر ڈاکٹر عبدالباری خان اور اُن کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
”انڈس شاکرین پروگرام “ ایک مستقل ذریعہِ آمدنی پیدا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو باقاعدگی سے عطیات وصول کرتا ہے۔ اِس کے اراکین ماہانہ بنیادوں پر عطیہ دےسکتے ہیں جس سے سالانہ لاکھوں مریضوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔