Time 22 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

تھائی لینڈ: باتھ روم میں بیٹھے شخص کو کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹ لیا

تھائی لینڈ: باتھ روم میں بیٹھے شخص کو کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹ لیا
تھنت نامی تھائی شہری ٹوائلٹ میں موجود تھا کہ اسے اچانک کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹا/ فوٹو ڈیلی میل

تھائی لینڈ کا شہری ٹوائلٹ میں بڑے اژدھے کے کاٹنے سے زخمی ہوگیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ  کے مطابق تھنت نامی تھائی شہری ٹوائلٹ میں موجود تھا کہ اسے اچانک کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹا جس سے اسے شدید تکلیف محسوس ہوئی، اس نے ٹوائلٹ میں اژدھے  کی موجودگی کو  بھی بھانپ لیا اور موقع دیکھتے ہی ٹوائلٹ سے برش  اٹھاکر  اژدھے کو مارڈالا۔

اژدھے کو مارڈالنے کے بعد تھائی شہری کا ٹوائلٹ بھی خون آلود ہوگیا جب کہ ڈیلی میل پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری کو ٹوائلٹ کموڈ سے منہ نکالے سانپ کو مضبوطی سے دبوچے دیکھاجاسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق اژدھے کے کاٹنے سے اس شخص کو شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں تھنت نے بتایا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہے لیکن اس کے باوجود حادثے والے  ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کرتا۔

مزید خبریں :