Time 22 اگست ، 2024
کاروبار

فیسکو، آئیسکو اورگیپگو کی نجکاری کیلئے باضابطہ عمل شروع ہوگیا

وفاقی حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کے لیے باضابطہ عمل شروع کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز فیسکو، آئیسکو اور گیپگو کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تقرری کے لیے 16 ستمبر تک تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیروں کے تقرر کی درخواستیں مانگی گئی ہیں۔

ان کمپنیوں کی نجکاری کے لیے تکنیکی اور  مالیاتی تجاویز 16 ستمبر 2024 تک طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تجربہ کار  اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں انفرادی یا کنسورشیم کی شکل میں درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔