24 اگست ، 2024
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنے والد کی فلم 'شعلے' کو دوبارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پروڈیوسر سلیم خان اور اسکرین رائٹر جاویداختر کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین ‘ ریلیز ہوئی ہے جس کی تقریب میں سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے بھی شرکت کی۔
اس دوران بالی وڈ پروڈیوسر فرح خان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ سلیم اور جاوید اختر کی کون سی فلم کو دوبارہ بنانا چاہیں گے؟
اداکار نے فوری مشہور زمانہ فلم 'شعلے' کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ شعلے ہوگی، میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں جب کہ میں ولن 'گبر'کے کردار کا بھی خواہش مند ہوں۔
اسی پر بات کرتے ہوئے اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ فلم شعلے میں ولن 'گبر ' کا کردار 'امجد خان' نے کیا تھا اور اس کردار کو اداکار سنجیو کمار اور امیتابھ بچن بھی کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔