Time 24 اگست ، 2024
کھیل

والد بننےکے بعد پہلی وکٹ لینے پر شاہین نے جشن کا انداز تبدیل کرلیا

والد  بننےکی خوشی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی  وکٹ حاصل کرنے پر جشن کے انداز کو  تبدیل کرلیا۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ، پی سی بی اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

آج شاہین آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تو نومولود کی خوشی میں گود میں بچے کو جھولا دینے کے انداز میں جشن منایا۔

وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن کے اس اچھوتے انداز کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ جشن کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئی۔

مزید خبریں :